پاکستان اسٹیٹ آئل سے بجلی پیدا کرنے کا بہانہ بنا کر صبا پاور کمپنی ایک ارب روپے کا فرنس آئل خرید کر غائب ہو گئی

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان اسٹیٹ آئل سے بجلی پیدا کرنے کا بہانہ بنا کر صبا( saba )پاور کمپنی ایک ارب روپے کا فرنس آئل خرید کر غائب ہو گئی ہے ۔ یہ فرنس آئل وزارت پانی و بجلی کے لیٹر نمبر 2012(38)6 ۔PI کے بعد دیا گیا تھا ۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنے آخری دور حکومت مین لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے نجی پاور کمپنیوں کو ادھار پر فرنس آئل فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

حکومت کی ہدایت پر صبا پاور کمپنی نے ایک ارب روپے سے زائد کا فرنس آئل پی ایف او سے سستے داموں خرید کر مارکیٹ میں فروخت کر دیا کیونکہ حبا پاور کمپنی کا اپنا پاور پلانٹ بھی بند تھا ایک سال کے بعد جب پی ایس او کے افسران صبا پاور کمپنی سے فرنس آئل کی قیمت وصول کرنے گئے تو وہ پلانٹ بھی بند تھا ۔

(جاری ہے)

اس بھاری کرپشن کی اب اعلی پیمانے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ابتدائی تحقیقات کے بعد اس سکینڈل میں پی ایس او اور صبا پاور کمپنی کی انتظامیہ کو ذہ دار قرار دیا گیا ہے محکمانہ انکوائری کرنے کی ذمہ داری وزارت پٹرولیم نے کرنا تھی لیکن تین سال گزرنے کے باوجود ابتدائی انکوائری بھی مکمل نہیں ہوئی ہے اور یہ قومی دولت کا ضائع ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے ۔

صبا پاور کمپنی کے مالکان کا تعلق ملک کی اشرافیہ سے ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :