شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ٬سیاسی صورت حال پر تبادلہ

قوم پی ٹی آئی اے کے کسی جھانسے میں آئیں گے نہ ہی کسی تماشے کا حصہ بنیں گے ٬سربراہ جے یو آئی

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان باشعور عوام ترقی کے دشمنوں کا چہرہ پہچان چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ایک ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم اسلام آبباد میں2نومبر کو ہونے والے ایسے کسی تماشے کا حصہ نہیں بنے گی یہ اعلان غیر ضروری اورغیرآئینی ہے انہوں نے کہا کہ جب معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ایسے حالات میں دھرنے عداللت عظمیٰ پر دبائو ڈالنے کے مترادف ہے۔

ملاقات میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان اپنی پے درپے شکست کا بدلہ عوام سے نہ لیں عوام اب پی ٹی آئی کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان سیاسی طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔(اے ملک)