ملک بھرمیں ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی تیاریاںزوروشور سے جاری

عشاقان رسول ملک بھرسے قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانامحمداسماعیل شجاع آبادی ٬مولانا عزیزالرحمن ثانی٬قاری جمیل الرحمن اختر٬مولانا علیم الدین شاکر٬پیرمیاں رضوان نفیس٬مولانا عبدالنعیم ٬مولانا محبوب الحسن طاہر نے مرکزختم نبوت میں علماء اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 35ویں سالانہ عظیم الشان فقیدالمثال عالمی ختم نبوت کانفرنس چناب نگرمنعقدہ27,28 اکتوبر کے مدعوین٬مقررین سے رابطے مکمل ہو چکے ہیں ملک بھرمیں کانفرنس کی تیاریاں عروج پر پیں ۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ملک بھر کے عہدیداران کارکنان ٬علماء ختم نبوت کانفرنس کی تیاری میں مصروف ہیں ٬عشاقان رسول کانفرنس چناب نگر میں ملک بھر سے قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

مجلس تحفظ ختم نبوت کے دودرجن سے زائد مبلغین کانفرنس کی تشہیر کے لیے چناب نگر کے مضافاتی اضلاع چنیوٹ٬جھنگ٬حافظ آباد٬سرگودھا٬فیصل آباد٬شیخوپورہ٬ننکانہ کے چھوٹے بڑے شہروں قصبات اورچکوک کا تفصیلی دورہ کررہے ہیںدروس ختم نبوت پینافلکس اوردعوت ناموں کے ذریعے مسلمانوں کوشرکت کی دعوت دی جارہی ہے کانفرنس کے جملہ انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

علماء کرام نے کہا کہ کانفرنس میں دیوبندی٬بریلوی ا٬ہلحدیث مکتب فکرجماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے قائدین ٬خطباء٬مقررین مبلغین ٬وکلاء ٬قانون دان خطاب کریںگے٬کانفرنس افتراق وانتشارکے اس دور میں ناموس رسالت ایکٹ اورقوانین ختم نبوت کے تحفظ کا ذریعہ بنے گی۔ختم نبوت کانفرنس چناب نگر یہ اس کانفرنس کا تسلسل ہے جو ہمارے اکابرین نے قادیان سے شروع کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کانفرنس ایک مثالی اجتماع ہوگا اور یہ کانفرنس تاریخی لحاظ سے ایک یادگار کانفرنس ہوگی۔