مظفرآباد بار وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا ریاست میںکرپشن ٬ اضافی اخراجات کنٹرول٬کابینہ میں کمی صوابدیدی عہدوںکو ختم کرنے کا اعلان

لوٹا کریسی نے پھر فاروڈ بلاک کی تیاریاں شروع کردی ٬مسلم لیگ(ن) میں گروپ بندی خفیہ ملاقاتیں اور رابطوں کا سلسلہ شروع

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:24

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ریاست کے اندر کرپشن ٬فالتو اخراجات کنٹرول کرنے اور کابینہ میں کمی صوابدیدی عہدوںکو ختم کر کے کم سے کم اخراجات پر شامل لوٹا کریسی نے ایک بارپھر فاروڈ بلاک کی تیاریاں شروع کردی مسلم لیگ(ن) میں گروپ بندی ٬خفیہ ملاقاتیں اور رابطوں کا سلسلہ شروع 2راجونے فاروڈ بلاک میں 15اراکین کی نشاندہی کردی موجودہ حکومت کے 6ماہ پورے ہوتے ہی راجہ فاروق حیدر خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر نے کے لئے ہوم ورک مکمل `10اراکین متحدہ اپوزیشن جبکہ 15مسلم لیگ (ن) کے ایم ایل ایز شامل ہونگے آئندہ ہفتے میں مزید 2ایم ایل ایز بھی اس دوڑ میں شامل ہوسکتے ہیں تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ریاست میں خرچ ہونے والے فالتو لاکھوں روپے ماہوار کا سلسلہ بند کرتے ہوئے صوابدیدی عہدوں پر ایڈ جسمنٹ کے بجائے محکمہ کے اندر ہی سے افسران کو پر موٹ کر کے ایک نئی مثال قائم کردی جبکہ اپنی کابینہ محدود رکھ کر ماہوار لاکھوں روپے اخراجات جو کھوہ کھاتے خرچ ہوتے تھے ختم کر کے کابینہ میں کمی واقع رکھی وہاں ریاست کے اندر لاکھوں روپے ماہوار بچت کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا مگر حکومت میں شامل وہ لوٹے وزراء جنہوں نے اپنی اقتدار اور عیاشیوں کے راستے ہمنوار کرنے کے لئے ہمیشہ حکمران جماعت میں اپنی مفاد کی خاطر شمولیت کی یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ راجہ فاروق حیدر خان کی بہترین حکمت عملی کے باعث دال روٹی بند ہونے کے باعث فاروڈ بلاک کے لئے دوڑ دھوپ شروع کردی ان میں وہ ایم ایل ایز بھی شامل ہیں جو راجہ فاروق حیدر خان کی بدولت ٹکٹ دے کر جیتائے گئے اس وقت فاروڈ بلاک کی دوڑ میں سب سے آگے ان کا دعوہ ہے کہ ہمارے پا س ایم ایل ایز کی تعداد 15ہے جبکہ مزید 2اور شامل ہوسکتے ہیں اور اپوزیشن کے پاس بھی 10سے زائد ممبران کی تعداد ہے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے 25اراکین کی ضرورت ہے جو کہ اس سے زائد کی تعداد ہمارے پا س موجود ہے کی بنیاد پر ایک دوسرے سے ملاقات کے علاوہ اپوزیشن جماعتیں چوہدری یاسین ٬خالد ابراہیم ٬سردار عتیق احمد خان اور بیرسٹر سلطان محمود سے بھی خفیہ رابطے جاری ہیں فاروڈ بلاک کی جانب سے وزیر اعظم کے لئے ناموں کا اعلان موجودہ حکومت کو چھے ماہ مکمل ہوتے ہی سامنے آنے کا امکان ہے جبکہ فاروڈ بلاک کی سرتوڑ کو ششیں ہیںکہ وہ راجہ فاروق حیدر خان جو کہ ریاستی ٬ترقیاتی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ان کو روک کر اپنا الو سیدھا کر کے پھر ایک بار آزادکشمیر کو لوٹنے کی راہ ہمنوار کرسکے جبکہ راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا ہے کہ میں وزیر اعظم چند مہینوں رہوں یا پانچ سال ریاست کے اندر کرپشن ٬لوٹ مار کسی بھی صورت میں نہیں ہونے دوں گا نہ میرٹ کی پامالی حکومت کا خرچہ کم کر کے سرکاری خزانے میں اضافہ کریں گے۔

۔