سردار عتیق احمد خان کا لائن آف کنٹرول چکوٹھی کا دورہ٬شاندار استقبال کیا گیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:19

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کاوزیراعظم آزاد کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان کے آبائی حلقہ ہٹیاںبالا٬چناری اور لائن آف کنٹرول چکوٹھی کا دورہ جگہ جگہ کارکنان مسلم کا نفرنس کا صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کا شاندار استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے لائن آف کنٹرول چکوٹھی میں پی ایس محمد رضوان کی ہمشیرہ کی شادی کی تقریب میں شرکت کر نے کے موقعہ پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ موجودہ حکومت نے انتقامی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں مسلم کا نفرنس عوام کے ساتھ ظلم و ستم برداشت نہیں کر ے گی ہر محاز پر عوامی حقوق کے تحفط کی جنگ لڑی جائے گی اور کسی بھی مقام پر عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا انھوں نے مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کشمیری عوام پر ظلم و ستم بند کروانے کے علاوہ حق خوداردیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کر ے امریکہ بر طانیہ اور دیگر یورپی ممالک کی کشمیریوں پر ہو نے والے ظلم و ستم پر خاموشی قابل افسوص ہے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کارکنان مسلم کانفرنس لائن آف کنٹرول توڑنے کی کال کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات ایک کر یں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں کنٹرول لائن توڑنے کی کال میں شریک ہوں تانکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ حقیقی معنوں میں اظہار یکجہتی کیا جائے