حکمرانوں نے غیر ملکی قر ضوں میں آنیوالی نسلوں کو ’’گروی ‘‘رکھ دیا ہے‘ محمد کامران

کرپشن کیخلاف جاری جنگ میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے‘پارٹی عہدیداروں سے گفتگو

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) مووآن پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد کامران نے کہا کہحکمرانوں نے غیر ملکی قر ضوں میں آنیوالی نسلوں کو ’’گروی ‘‘رکھ دیا ہے‘قر ضے لینا حکمرانوں کا ’’شوق‘‘بن چکا ہے ٬حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہوجائے تو مسائل ایک دن میں حل ہوسکتے ہیں٬کرپشن کیخلاف جاری جنگ میں انکی جماعت بھی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

(جاری ہے)

پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد کامران نے کہا کہہماری جدوجہد کا بنیای مقصد ملک کے غریب عوام کو انصاف دلانا اور انہیں بدعنوان اور کرپٹ سیاستدانو ں سے نجات دلانا ہے۔جس ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہووہاں ترقی نہیں ہوسکتی۔حکمرانوں کو خود کو احتساب کے لیے پیش کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کشکول توڑنے کا نعرہ لگانیوالے حکمرانوں نے اتنے غیر ملکی قر ضے لیے ہیں کہ آنیوالی نسلیں بھی انکو اتارتی رہیں گی اس سے بڑ ا ملک اور قوم کے ساتھ اور ظلم کیا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرحکمرانوں نے کرپشن نہیں کی تو پھر خودکو احتساب کیلئے پیش کرنے سے کیوں خوفزدہ ہیں ۔ کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے بغیر ملک کومضبوط بنیادیں فراہم کی جا سکتی ہیں اور نہ ہی عوام کی زندگیوں میں آسودگی لائی جا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :