حکمران پاکستان جیسے غریب ملک کے وسائل لوٹ کر باہر محلات بنارہے ہیں 'غلام محی الدین دیوان

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرپشن شریف خاندان سے شروع ہوتی ہے ٬ملک کا موجودہ اور سابقہ علی بابا چالیس چوروں کا ٹولے نے آپس میں اتحاد کر رکھا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک وقوم آج اربوں روپے کی مقروض ہے جبکہ گائوں گائوں اور قریہ قریہ میں غریب لوگ بنیادی سہولتوں کیلئے ترس رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکمران پاکستان جیسے غریب ملک کے وسائل لوٹ کر باہر محلات بنارہے ہیں ۔ کرپٹ حکومت کو عوام مذیدنہیں چلنے دے گی کیونکہ یہ کرپٹ حکومت چوری ٬ ڈاکے اور لوٹ کھسوٹ کر تی ہے اور الیکشن میں ہر دفعہ دھاندلی کے نئے اٴْسلوب متعارف کراکر حکمرانی پر قبضہ کر لیتا ہے۔ اسلئے ایسے دھوکے باز ٬ فریبی اور کرپٹ لوگوں کار استہ روکنا ہوگا۔ہمارا ملک ہر طرح کے وسائل سے مالا مال ہے لیکن بد دیانت حکمرانوں کی پالیسیوں اور بد عنوانیوں کے باعث قوم کو کئی ایک مسائل کا سامنا ہے جس کا واحد حل یہی ہے کہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے طبقے کرپشن اور لوٹ ما ر کے خاتمے کے لیے 2نومبرکو پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :