سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 10 ہزار پی ایچ ڈی پیدا کئے جائیں'رانا بابر حسین

پرائمری سکولوں میں 40ہزار سے زائد اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے جن میں سے ای سی ای کے اساتذہ مخصوص ہوں گے

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 10 ہزار پی ایچ ڈی پیدا کئے جائیں ٬50ارب روپے کی لاگت سے تعلیمی اداروں میں مزید سہولتیں فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ صوبہ بھر کے سکولوں میں 36000نئے کلاس رومز کا اضافہ کیا جار ہا ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ 7ہزار سرکاری سکولوں میںای سی ای(Early Childhood Education)کلاس رومز بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔پی سی ون کے تحت اگلے سال تک ایک ہزار سکولوں میں ای سی ای کلاس رومز بنائے جائیں گے۔ پنجاب بھر کے 1225پرائمری سکولوں میں ای سی ای کلاس رومز تیار کیے جا چکے ہیں۔پرائمری سکولوں میں 40ہزار سے زائد اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے جن میں سے ای سی ای کے اساتذہ مخصوص ہوں گے انہوں نے کہا کہ 50ارب روپے کی لاگت سے Strengthening of Schools کے جامع پروگرام پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت اضافی کمروں کی تعمیر٬ ضروری سہولتوں کی فراہمی٬ مخدوش عمارتوں کی بحالی سمیت تمام سکولوںمیں ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح جنوبی پنجاب کے 11اضلاع کی 4لاکھ طالبات کے لئے چھٹی سے دسویں جماعت تک ماہانہ وظیفہ دو سوسے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دیاگیاہے۔منکیرہ ضلع٬ بھکر اور تونسہ ضلع ڈی جی خان میں 4مزید دانش سکول قائم کرنے کے لئے 3ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

اساتذہ کی پیشہ ورانہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب کے تمام ایلیمنٹری٬ سیکنڈری اور ہیڈ ٹیچرز کی تربیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے علاوہ حکومت ایک یو ایس پاکستان نالج کاریڈور پر بھی کام کر رہی ہے جس کے تحت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 10 ہزار پی ایچ ڈی پیدا کئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے وزیراعلی فیکلٹی ڈویلپمنٹ فارن پروگرام کے تحت 61 ریسرچ سکالرز کو بین الااقوامی سطح پر ٹاپ یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے بیرون ملک بھجوایا جا رہاہے ۔

پنجاب حکومت کا یہ اقدام پاکستان کیلئے خوشحالی اور ترقی کے نئے باب کھولے گا اور یہ ریسرچ سکالرز اپنے روشن مستقبل کے افق پر نئی اٴْڑان کیلئے تیار ہیں۔ درحقیقت تعلیم ایک ایسا ذریعہ ہے جس میں کی گئی ریسرچ اور ڈویلپمنٹ ہمارے تمام ایشوز حل کر سکتی ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن ٬ اقتصادی ترقی ٬ ہیلتھ کیئر اور دیگر تمام شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے ایک ایسی تعلیم یافتہ فورس کی تکمیل میں مصروف عمل ہے٬جو ہمارے ملک کو درپیش مسائل کے خاتمے کو یقینی بنائے گی ۔ فارن پی ایچ ڈی کے تحت ہماری یونیورسٹیز اور کالجز میں بین الااقوامی سطح پر مہارت اور تعلیم یافتہ فیکلٹی کے باعث تعلیمی معیار کو بین الااقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :