قادر آباد کول پاور پراجیکٹ ساہیوال الیکٹریل جمپرز چوری کیس ٬ْ سیکورٹی افسر زیر حراست٬ چار گرفتار ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:09

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) قادر آباد کول فائر پاور پراجیکٹ ساہیوال سے الیکٹریکل جمپرز چوری کیس میں سیکورٹی کے ایک اور افسر سلطان محمود جوئیہ کو حراست میں لے لیا گیا اس سے قبل محمد اسحاق اے ایس آئی ٬ شہزاد عاصم محرر اے ایس آئی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا تین افسروں سے پولیس کی ایک تفتیشی ٹیم انکوائری کر رہی ہے جبکہ الیکٹریکل جمپرز چوری کے تھانہ نور شاہ میں درج مقدمہ میں گرفتار چار ملزموں سرکاری گاڑی کے ڈرائیور بابر سہیل کانسٹیبل ٬ بلال احمد کانسٹیبل ٬ عبدالحمید چوکیدار اور ذوالفقار کباڑیہ کے جسمانی ریمانڈ میں سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ رخسانہ امین نے مزید تین یوم کی توسیع کردی ہے پولیس نور شاہ نے یکم اکتوبر کو چینی کمپنی کے منیجر کی رپورٹ پر 54الیکٹریکل جمپرز چوری کا مقدمہ درج کر کے قادر آباد کول فائر پاور پراجیکٹ کے ایس پی یو کے سرکاری گاڑی کے ڈرائیور بابر سہیل کانسٹیبل اور عبدالحمید چوکیدار کے انکشاف پر دیگر ملزموں کو گرفتار کر کے 8اکتوبر کو ملزموں کے قبضہ سے 54الیکٹریکل جمپرز مالیت 8لاکھ روپے کی ریکوری کر لی تھی لیکن چینی کمپنی کے منیجر کی طرف سے چوری کی دیگر 14 وارداتوں کی وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر شکایت کی بنا پر تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا گیا اور پولیس کی دو ٹیمیں بنا کر تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :