کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کی قسم کھائی ہے ٬عامر مقصود بٹ

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:07

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء)آل پاکستان کلرکس ایسوی ایشن (ایپکا) ضلع راولپنڈی کے سالانہ انتخابات میں سینئر نائب صدر کے عہدے کیلئے امیدوار عامر مقصود بٹ نے کہاہے کہ کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کی قسم کھائی ہے ٬حقوق کی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے یہاں مختلف وفود سے ملاقات اورانتخابی مہم کے دوران دیگر ادارہ جات میں کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

عامر مقصود بٹ نے کہاکہ پہلے بھی ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائی اور آئندہ بھی یہی مشن لے کر چلیں گے ۔یونائیٹڈ گروپ ایپکا الیکشن میں فتح کے بعد ورکرز کی فلاح کا بیڑا یک مرتبہ پھر اٹھائے گا ۔عامر مقصود بٹ نے مزید کہاکہ ایپکا ورکرز کھرے اور کھوٹے کی پہچان رکھتے ہیں اور وہ ووٹ کے ذریعے اپنے حقیقی نمائندوں کا چنائو کر کے اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں گے اور کسی کی باتوں میں نہیں آئیں گے بلکہ میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر اپنے ووٹ کا ستعمال کریں گے ۔