آسٹریا کی موسیقی کا پروگرام (کل) پی این سی اے میں منعقد ہو گا

اتوار 23 اکتوبر 2016 15:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان میں آسٹریا کے سفارتخانہ اور پی این سی اے کے باہمی تعاون سے آسٹریا کی موسیقی کا پروگرام نیفٹی (آج) پیر کو پی این سی اے میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کا انعقاد آسٹریا کے قومی دن کے حوالہ سے کیا جا رہا ہے جس میں آسٹریا کے معروف بینڈ اپنی پیشہ وارانہ مہارتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ پی این سی اے کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ کلچرل شو میں جڑواں شہروں کے شہری کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :