Live Updates

کراچی میں نجی سکولوں میں ڈانس کلاسز، سئدھ ایجوکیشن ڈیپارٹمینٹ کا نوٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 اکتوبر 2016 15:25

کراچی  میں نجی سکولوں میں ڈانس کلاسز، سئدھ ایجوکیشن ڈیپارٹمینٹ کا نوٹس

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اکتوبر2016ء) : کراچی میں نجی سکولوں میں ڈانس کلاسزپر ایکشن لیتے ہوئے سئدھ ایجوکیشن ڈیپارٹمینٹ نے نوٹس جاری کیا ہے کہ ایسے سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی ۔
پرئیویٹ سکولز کے ڈائریکٹر جنرل منصوب حسین صدیقی نے انتظامیہ کو تحریر بھیجی کہ کچھ سکولوں نے ڈانس کے نام پر استادوں کو رکھ لیا ہے اور بچوں کو فحش ڈانس سکھایا جا رہا ہے ۔

جو ناقابل برداشت ہے ۔ اس کو فلفور روکا جائے ۔ ہمارا معاشرہ اس کی ہر گز اجازت نہیں دیتا ۔

(جاری ہے)


پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے بھی سکولوں میں رقص کلاسوں کی شمولیت پر اظہار افسوس کیا اور وزیر تعلیم جام مہتاب کو خط لکھا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تحریک انصاف پارٹی نے اسے خرم شیر زمان کا ذاتی بیان کہ کر ٹال دیا ۔


مشہور رقص استاد اور سول سوسائٹی کی سرگرم کارکن شیما کرمانی نے کہا ہے کہ سندھ میں موسیقی اور رقص کے ذریعے محبت اور امن پھیلایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں معروف شاعر عبدللطیف بھٹائی کی مثال دوں گی کہ انہوں نے شاعری اور موسیقی سے محبت اور امن کا پیغام پھیلایا ۔ شیما کرمانی نے حکومت پر زور دیا کہ سکولوں کے نصاب میں ڈانس کو شامل کیا جائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات