پی ٹی آئی والے سیاست چھوڑ کر کوئی اور کاروبار شروع کرلیں‘ پرویز ملک

عمران اپنی مسلسل ناکامیوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں‘ صدر (ن) لیگ لاہور کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 اکتوبر 2016 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی مسلسل ناکامیوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں٬ مسلم لیگ(ن) احتساب سے کبھی نہیں بھاگی بلکہ احتساب ہم نے ہی شروع کیا تھا٬مشکل وقت میں مشکل فیصلے کئے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ٬ان مشکل فیصلوں کی بدولت ہیں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے٬وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میںملکی ترقی کی وجہ سے ملکی سالمیت کے مخالفین اور اپوزیشن کی راتوں کی نیند اڑچکی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی دھرنوں٬ ریلیوں یا انتشار اور منفی سیاست سے نہیں بلکہ کارکردگی اور عوام کی خدمت سے ملتی ہے ۔پاکستانی عوام کے بعد اب کشمیری عوام نے بھی مخالفین کی انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا ہے ۔عمران خان کو واضح نظر آرہاہے کہ 2018ء کے انتخابات میں بھی ان کا کوئی کردار نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ سیاست چھوڑ کر کوئی اور کاروبار شروع کرلے ۔

متعلقہ عنوان :