توانائی بحران کے خاتمہ کے لیے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کیا جائے ‘ بلال شیرازی

اتوار 23 اکتوبر 2016 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق ) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے بڑے آبی ذخائر پر کام کا آغاز کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران بڑے آبی ذخائر تعمیر نہ کرنے سے بڑھا٬کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیر کا آغاز کیا جائے ٬ملک میں پانی کمی تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے اور بھارت کی طرف سے پاکستانی پانی روکنے اور سندھ طاس معاہدے کو توڑنے کی دھمکیوں سے بڑے ڈیموں کی تعمیر اہمیت اختیار کرگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :