حکمرانوں کیلئے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ٬قر ضے لینا حکمرانوں کا ’’شوق‘‘بن چکا ہے‘چوہدری سرور

نیت ٹھیک ہوتو پانامہ لیکس کی تحقیقات کا مسئلہ ایک دن میں حل ہوسکتا ہے ‘ سابق گورنرپنجاب

اتوار 23 اکتوبر 2016 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کیلئے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے فوری احتساب کا مطالبہ مان لیں٬ قر ضے لینا حکمرانوں کا ’’شوق‘‘بن چکا ہے٬نیت ٹھیک ہوجائے تو پانامہ لیکس کی تحقیقات کا مسئلہ ایک دن میں حل ہوسکتا ہے٬2نومبرکو احتجاج کا حتمی فیصلہ ہوچکا ہے اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

اپنی رہائش گاہ پر سید صمصام بخاری ٬رائے حسن نواز٬میاں جاوید علی٬میاں حامدمعراج اور سردا ر کامل عمر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ کشکول توڑنے کا نعرہ لگانے والیحکمرانوں نے اتنے غیر ملکی قر ضے لیے ہیں کہ آنیوالی نسلیں بھی انکو اتارتی رہیں گی اس سے بڑ ا ملک اور قوم کے ساتھ اور ظلم کیا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :