Live Updates

عمران خان کا رویہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کا باعث بن رہا ہے ‘ عرفان دولتانہ

اتوار 23 اکتوبر 2016 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ تبدیلی کی دھمکیاں دیناجمہوریت نہیں٬دو نومبر کو اسلام آباد بند نہیں ہو گا بلکہ پی ٹی آئی بند ہوجائیگی٬ احتجاج مرضی کے فیصلے حاصل کرنے کیلئے ہے٬ پاکستان کی عوام ترقی ٬امن اور استحکام چاہتے ہیں انہیں اس طرح کے احتجاج میں کوئی دلچسپی نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کا رویہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کا باعث بن رہا ہے یہی وجہ ہے کہ پچھلے ایک سال میں گلگت بلتستان ٬ آزادکشمیر اورضمنی انتخابات ہوئے ہیںان میں عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پراعتماد کا اظہار کیاہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات