نیشنل کونسل فار طب نے حجامہ کورس کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے ‘ حکماء

پاکستان میں پہلی مرتبہ جدید انداز٬ جذبہ خدمت خلق کے تحت اس طریقہ علاج کو فروغ دیا جا رہا ہے

اتوار 23 اکتوبر 2016 15:40

نیشنل کونسل فار طب نے حجامہ کورس کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے ‘ حکماء
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) حکماء کرام نے کہا ہے کہ حجا مہ خالصتاًًطب اسلامی کا خاصہ تھا جو آج چین کا قومی طریقہ علاج ہے مگر پاکستان میں چند لوگ ہی اسے جانتے ہیں٬ یورپ کے بعض ممالک اور امریکہ میں الٹرنیٹو میڈیسن کے طلبا ء کو یونیورسٹیوں میں حجامہ پر خصوصی نصاب پڑھایا جاتا ہے٬ بعض عرب ریاستوں میں لوگوں نے انفرادی حیثیتمیں اس پر اچھا کام کیا ہے اور اب پاکستان میں پہلی مرتبہ جدید انداز٬ نئی سوچ٬ جذبہ احیائے طب اسلامی اور جذبہ خدمت خلق کے تحت اس طریقہ علاج کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل کونسل فار طب حکومت پاکستان نے حجامہ کورس کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے ۔ان خیالات کا اظہار حکیم محمد اسحاق ٬ حکیم احمد٬ حکیم محمد افضل میو اور دیگر نے القدس ہیلتھ سنٹر ٹائون شپ کے زیر اہتمام حجامہ فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حکماء نے بتایا کہ آج لوگ مختلف بیماریوں کے طریقہ ہائے علاج معالجے سے عاجز آ چکے ہیں۔ ایلوپیتھی ماہرین نے بہت سے امراض کو مہلک اور لا علاج کہ کر انسانیت پر ظلم کیا ہے۔ اِن حالات میں کیوں نہ ہم یہ طریقہ علاج اپنائیں کیونکہ یہ ایک ایسا طریقہ علاج ہے جس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں اور اس کی شفا بخشی پر نبی کریمﷺ نے مہر لگا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :