مسلم لیگ (ن) کی حکومت بدعنوانی ٬ بیڈگورننس کی بدترین مثالیں قائم کر رہی ہے‘ مرادراس

اتوار 23 اکتوبر 2016 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے سارے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں ٬اربوں روپے کی سڑکیں عوام کیلئے وبال جان بن گئیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بدعنوانی اور بیڈگورننس کی بدترین مثالیں قائم کر رہی ہے ۔ عمران خان بہترین اور کھرے انسان ہیں اور وہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے میگا منصوبے کرپشن اور احساس محرومی کو جنم دے رہے جس سے قومی پیداوار٬معاشی استحکام اور سرمایہ کاری شدید متاثر ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :