پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی آئندہ 2 سال تک نئے ماڈلز شروع نہیں کرے گی: ترجمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 اکتوبر 2016 14:33

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی آئندہ 2 سال تک نئے ماڈلز شروع نہیں کرے گی: ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اکتوبر2016ء) : لاہور پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ہے ۔ سوزوکی کمپنی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ادارہ آئندہ 2 سال تک نئے ماڈلز شروع نہیں کرے گا ۔ ترجمان کے مطابق حکومت کی طرف سے آٹو معٹو ڈویلپمنٹ پالیسی 2016_21 کی پیشکش کی گئی ہے ۔ پاک سوزوکی کمپنی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہم نے نئے ماڈلز پیش کرنے کی کوئی تاریخ نہیں دی ۔

نہ ہی ماڈل کے حصوں کی تشکیل کے لئے مارکیٹ میں بات ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)


ایک رپورٹ کے مطابق سوزوکی کمپنی نے 660سی سی آلٹو بنانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ جو کہ مہران 800 سی سی کامتبادل ہو گی ۔
2015 میں کمپنی نے 2 نئے ماڈلز بنانے کا اعلان کیا تھا ۔ ترجمان کے بطابق ان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ ان کے بطابق انہوں نے چند ماہ پہلے حکومت کو درخواست بھیج دی تھی جس کے جواب کا انتظار ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ سوزوکی سیلیریو کو مارچ 2017 سے پہلے پیش کرنا ناممکن ہو گا ۔ ترجمان نے بتایا کہ جولائی کے آغاز میں سٹاک ایکسچینج میں 47 فیصد اضافہ ہوا ۔ ترجمان نے کہا کہ سیلیریو 100چچ انجن کی کار ہے جو کلٹس کے مطبادل ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :