زرعی ادویات کے ڈیلرز کا تربیتی کورس 07نومبر سے شروع ہو گا

اتوار 23 اکتوبر 2016 15:06

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء)محکمہ زراعت پنجاب کے شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول پیسٹیسائیڈ راولپنڈی کے زیر اہتمام زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والے ڈیلرز اور خواہشمند حضرات کیلئے پندرہ روزہ تربیتی کورس07 نومبر سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق ضلع راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے زرعی ادویات کا کاروبار شروع کرنے والے افراداور لائسنس کی تجدید کرانے والے حضرات مجوزہ فارم پر درخواستیں بمعہ فیس ا ور مطلوبہ دستاویزات 28 اکتوبر تک دفتر اسسٹنٹ ڈائیریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) ایگریکلچر کمپلیکس مری روڈ شمس آباد راولپنڈی میں جمع کروا سکتے ہیں۔

اس کورس میں داخلے کیلئے میٹرک پاس ہونا شرط ہے۔ اس تربیتی کورس میں کامیاب ہونے والے افراد کو سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گا جس کی بنیا د پر وہ زرعی ادویات کا کاروبار کرنے کے لئے لائیسنس حاصل کرنے کے اہل ہونگے۔ خواہشمند حضرات جو زرعی ادوایات کا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ان کو اس تربیتی کورس کے لئے 6000روپے فیس جمع کرانا ہوگی جبکہ لائسنس کی تجدید کروانے والوں کو 3000روپے جمع کروانا ہونگے۔مزید معلومات کیلئے دفتری اوقات میں اس نمبر 051-9292099پر رابطہ کر سکتے ہیں۔