ٹیم کیلئے سلیکشن کپتان، کوچ کی مرضی سے ہونی چاہیے٬آفریدی کو فیئر ویل میچ ملنا چاہیے٬انضمام الحق

اتوار 23 اکتوبر 2016 14:58

ٹیم کیلئے سلیکشن کپتان، کوچ کی مرضی سے ہونی چاہیے٬آفریدی کو فیئر ویل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے لئے سلیکشن کپتان اور کوچ کی مرضی سے ہونی چاہیئے۔ شاہد آفریدی کو فیئر ویل میچ ملنا چاہیئے اگر ان کی فٹنس اور فارم برقرار رہی تو ان کی ٹی ٹونٹی میں سلیکشن پر غور کیا جا سکتا ہے۔ قومی ٹیم کی سلیکشن کے موقع پر بہت زیادہ دبا$ ہوتا ہے تاہم صرف میرٹ کو ترجیح دیتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور چیف سلیکٹر میں سفارش پر بالکل یقین نہیں رکھتا ہوں جب میں خود کپتان تھا تو اس وقت بھی سلیکشن کمیٹی سے یہی مطالہ ہوتا تھا کہ ٹیم میری مرضی کے طمابق ہو اور اس وقت بھی ٹیم کی سلیکشن میں کوچ اور کپتان کی رائے کو خاصی اہمیت دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی سمیت ملک کے لئے کھیلنے والے ہر کھلاڑی کو عزت کے ساتھ رخصت کرنا کرنا چاہیئے تاہم آئندہ 5٬6مہینوں تک شاہد آفریدی کو الوداعی میچ دینا ممکن نہیں ہے کیونکہ شیخول میں کوئی ٹی ٹونٹی میچ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن کے موقع پر بہت زیادہ پریشر ہوتا ہے مگر ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کے مفاد میں میرٹ کے مطابق فیصلے کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز اپنے تجربے سے مخالف ٹیم اور کنڈیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں جس کے بعد کوچ اور کپتان سے بھی رائے لی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی سلیکشن میں کسی بھی کھلاڑی کے لئے دروازے بند نہیں کئے ہیں جو اچھی پرفارمنس دکھائے گا وہ ٹیم میں واپس آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ بھرپور کوششیں کر رہا ہے کہ پی ایس ایل کے دوسریا یڈیشن کا فائنل لاہور میں کرائے اور اس طرح انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :