اربوں روپے کی عدم ادائیگی

پی ایس او نے پی آئی اے کے بعد سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کو بھی خط لکھ دیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان سٹیٹ آئیل (پی ایس او ) نے پی آئی اے کو وارننگ کے بعد سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ ایس این جی پی ایل نے سپلائی کے عوض 10.151ارب روپے کی رقوم ادا نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس او اس وقت 251ارب روپے کے گردشی قرضے میں مبتلا ہے اور اسے خدشہ ہے کہ سوئی ناردرن کی جانب سے عدم ادائیگی کی وجہ سے وہ ایل این جی سپلائرز کو ادائیگی نہیں کر سکے گی۔ جس سے سپلائی شدید متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ اس حوالے سے پی ایس او کے ایک منیجنگ ڈائریکٹر نے سوئی ناردرن کے انتظامیہ کو خط بھی لکھا ہے۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :