کرم ایجنسی٬ پاکستان میں داخل ہونے والے سات خانہ بدو ش مال مویشیو ں سمیت گرفتا ر

اتوار 23 اکتوبر 2016 14:56

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) کرم ایجنسی کے پولیٹیکل حکام نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے سات خانہ بدوشوں کو سینکڑوں بھیڑ بکریوں سمیت پکڑ لیا ہے اور افغان سرحد کی نگرانی مزید سخت کردی ہی.

(جاری ہے)

پولیٹیکل حکام کے مطابق 14 اکتوبر کو پاک افغان سرحد پر خرلاچی کے مقام پر خودکش حملہ ناکام بنانے کے بعد پاک افغان سرحد مکمل طور پر سیل کردی گئی ہے اور سرحد کی نگرانی سخت کردی ہے انتطامیہ نے آج کاروائی کرتے ہوئے لوئر کے علاقے شہیدانو ڈنڈ کے مقام پر پاک افغان سرحد عبور کرنے والے سات خانہ بدوشوں کو اس وقت سینکڑوں بھیڑ بکریوں سمیت گرفتار کرلیا جب وہ افغانستان سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہورہے تھی.

خانہ بدوشوں نے بتایا کہ ہرسال وہ سردیاں شروع ہونے سے قبل افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں اور افغان سرحد کی بندش کے باعث درجنوں خانہ بدوش خاندان ہزاروں بھیڑ بکریوں سمیت پاک افغان سرحد پر پھنس گئے ہیں اور پاکستان میں داخل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں. پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افغان سرحد کی بندش کے باوجود پاکستان میں داخل ہونے والے خانہ بدوشوں سے تحقیقات کی جارہی ہی.

متعلقہ عنوان :