کوئٹہ : پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا$ کے قطرے پلانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل٬ضلعی ناظم صحت کوئٹہ ڈاکٹر شاہ جہان پانیزئی

اتوار 23 اکتوبر 2016 14:14

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) ضلعی ناظم صحت کوئٹہ ڈاکٹر شاہ جہان پانیزئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا$ کے قطرے پلانے کیلئے تمام تیاریاںمکمل ہیں۔ ضلع بھر میں پولیو مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گی جس پر پیدائش سے لیکر 5سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو سے بچا$ کے قطرے پلوائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ضلعی ناظم صحت کوئٹہ نے علماء کرام٬ اراکین صوبائی و قومی اسمبلی٬ وکلاء٬ اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہر بچے تک رسائی ممکن ہو۔ انہوں نے انکاری والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس موذی مرض کے خاتمے کیلئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچا$ کے قطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر کو باور کراتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو بار بار پولیو کے قطرے پلوانے سے کوئی نقصان نہیںہوتا بلکہ اس سے بچوں کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے لہذا ہر بچے کو ہر بار پولیو کے قطرے پلوانا لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :