Live Updates

اسلام آباد بند کرنے کا اعلان مناسب نہیں :مولانا فضل الرحمان، قوم تماشے کا حصہ نہیں بنے گی:شہباز شریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 اکتوبر 2016 13:28

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اکتوبر2016ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کو غیر جمہوری، غیر آئینی قرار دیدیا ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد بند کرنے کا اعلان عوام اور ملک کے ساتھ دشمنی ہے ۔ پاناما کیس کی سماعت کے بعد مظاہرے کا کوئی اخلاقی و سیاسی جواز نہیں رہتا ۔

(جاری ہے)

مظاہرے مرضی کا فیصلہ لینے کیلیے عدالت پر دباؤ ڈالنے کے زمرے میں آتے ہیں ۔ شہباز شریف نے کہا کہ انتشار کی سیاست کرنے والے پاکستان کی جگ ہنسائی چاہتے ہیں، منفی سیاست کرنے والے سی پیک بند کرانا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد بند کرنے والے ترقی کے سفر کو بند کرنا چاہتے ہیں ۔ شہباز شریف نے کہا کہ باشعور عوام ترقی کے دشمنوں کے چہرے پہچان چکے ہیں۔ :قوم ایسے کسی تماشے کا حصہ نہیں بنے گی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات