چھاتی کے کینسر سے آگاہی کیلئے چلائی جانے والی مہم کیلئے مزار قائد کو گلابی روشنیوں میں نہلا دیا گیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 13:18

چھاتی کے کینسر سے آگاہی کیلئے چلائی جانے والی مہم کیلئے مزار قائد کو ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) چھاتی کے کینسر سے آگاہی کیلئے چلائی جانے والی مہم کیلئے مزار قائد کو گلابی روشنیوں میں نہلا دیا گیا۔اس ضمن میں پنک ربن مہم کے چیف ایگزیکیٹو عمر آفتاب نے بتایا کہ اس سال چھاتی کے کینسر سے آگاہی کیلئے چلائی جانے والی مہم کو "پنک ٹوبر" کا نام دیا گیا ہے٬اب پاکستان میں ہر سال یہ مہم کامیابی سے چلائی چائے گی٬ تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین میں اس سے متعلق آگاہی اور شعور پیدا کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

عمر آفتاب کے مطابق ملک بھر میں تقریبا 40 ہزار خواتین ہر سال اس مرض کا شکار ہو کر مرجاتی ہیں اور اس کی ایک وجہ اس مرض سے متعلق زیادہ شعور نہ ہونا بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں اب بھی 9.8 ملین خواتین میں چھاتی کے کینسر کا رسک موجود ہے٬ تاہم ابتدائی مرحلے میں اس کی تشخیص سے زندہ رہنے کا چانس 90 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔پنک ریبن کے حکام کے مطابق اس مہم کا آغاز سال 2004 میں کیا گیا تھا٬ جس کے بعد چھاتی کے مریضوں کی تعداد میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔