Live Updates

تحریک انصاف کی میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس

ہماری ڈیمانڈ ہے کہ وزیراعظم استعفا دیں : عمران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 اکتوبر 2016 13:01

تحریک انصاف کی  میڈیا اسٹریٹجی  کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اکتوبر2016ء) : عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہماری ڈیمانڈ ہے کہ وزیراعظم استعفا دیں ۔ ایک طرف عوام اوردوسری طرف کرپٹ مافیا ہے۔ اسلام آباد میں عوام کا سمندر آ رہا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ پُرامن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے ۔

پُرامن احتجاج کوا گر روکا گیا تو حکومت کو نقصان ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب ادارے انصاف نہیں دیں گے تو احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔ انصاف کے اداروں کو مفلوج کردیا گیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہماراکیس تو اداروں کے بھی خلاف ہے ہمارااحتجاج اداروں کی کارکردگی کے خلاف بھی ہے ۔ اپوزیشن سڑکوں پر نکلنے سے منع کرر ہی ہے ۔ اگر ہم سڑکوں پر نہ نکلیں تو سب کرپشن بھول جائیں گے ۔ سپریم کورٹ میں کیس چلتا رہے گا، قصور وار کو سزا ملے گی۔ عمران خان نے مزید کہا کہ جان بوجھ کر سکیورٹی اداروں کی تضحیک کی جا رہی ہے . کرپٹ لوگوں کے مفادات پاکستان میں نہیں ہیں . ان کا اصل مسئلہ کرپشن کا پیسہ بچانا ہے .

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات