جاپان کے شہر اٹسونومیا کے دو مقامات پر دھماکے، 1 شخص ہلاک 3زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 23 اکتوبر 2016 12:59

جاپان کے شہر اٹسونومیا کے دو مقامات پر دھماکے، 1 شخص ہلاک 3زخمی

اٹسونومیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اکتوبر۔2016ء)جاپان کے شہر اٹسونومیا کے دو مقامات پر دھماکے کیے گئے ہیں،دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔جاپانی میڈیا کے مطابق دھماکے کیسل پارک کی پارکنگ میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

دھماکے سے پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ جاپانی پولیس نے دھماکے کے مقام کو سیل کرکے شواہد اکھٹا کرنا شروع کردیے ہیں۔حکام نے دھماکوں کی نوعیت جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔جہاں دھماکہ ہوا اس پارک میں علاقائی ثقافتی میلہ جاری تھا۔