کم ترقی یافتہ علاقوں کے مسائل سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

اتوار 23 اکتوبر 2016 13:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء)سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقوں کے مسائل سے متعلق فنکشنل کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس (کل پیر) کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینئر سینیٹر سردار محمد اعظم خان موسیٰ خیل کرینگے۔ اجلاس میں ٹیلی کام ٹاور کی یو ایس ایف فنڈز کے استعمال سے متعلق تحقیقات اور انکوائری پر غور کیا جائیگا۔