پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس کل شروع ہوگا

اتوار 23 اکتوبر 2016 13:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء)پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس کل (پیر کو) پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا ٬ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینئر رانا افضل حسین ایم این اے کرینگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزارت داخلہ ٬ فاٹا سیکرٹریٹ اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائیگا۔