قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کا اجلاس کل ہوگا

اتوار 23 اکتوبر 2016 13:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کا اجلاس کل( پیر کو) اورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے ہیڈ کوارٹر میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین میر عامر علی خان مگسی کرینگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں مختلف جرائم میں ملوث پاکستانی قیدیوں کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائیگی جبکہ اورسیز پاکستانیز کو بیرون ملک پاسپورٹ کی سہولت جبکہ اسلام آباد میں زیر تعمیر اورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے ایونیو منصوبے پر غور کیا جائیگا جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :