شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا تیسرا مرحلہ کل سے دوبارہ شروع ہوگا

اتوار 23 اکتوبر 2016 13:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا تیسرا مرحلہ کل( منگل سے ) دوبارہ شروع ہوگا۔ شمالی وزیرستان کے پولیٹکل ایجنٹ کامران آفریدی نے اے پی پی کو بتایا کہ بے گھر افراد کے خاندانوں کی واپسی کیلئے پلان مرتب کیا گیا تھا جس میں بے گھر افراد کی واپسی کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پہلے دو مرحلے مکمل کر لیے گئے ہیں جن میں 51ہزا ر خاندان واپس اپنے علاقوں میں جا چکے ہیں جبکہ تیسرا مرحلہ کا آغاز 25اکتوبر کو کیا جا رہا ہے جس میں تقریباً 20ہزار خاندانوں کی واپسی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے 82ہزار خاندان آپریشن ضرب عضب کے دوران متاثر ہوئے تھے جو فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کے بے گھر افراد کو واپسی کے موقع پر 25ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ دس ہزار روپے کرایہ کی مد میں بذریعہ موبائل سم ادا کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی 31دسمبر سے قبل مکمل کرلی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :