دوسروں کی کامیابی پر خوشی ٬ حسد کرنیوالوںسے کوسوں دور رہتی ہوں ‘ ثناء جاوید

زندگی مسلسل جدوجہد کا نام ہے ٬اپنی بھرپور کاوشوں سے ہی منزل حاصل کرنا چاہتی ہوں

اتوار 23 اکتوبر 2016 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء)ٹی وی کی نامور اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ دوسروں کی کامیابی پر خوش ہوتی ہوں او ر حسد کرنے والوںسے کوسوں دور رہتی ہوں ٬زندگی مسلسل جدوجہد کا نام ہے اور میں اپنی بھرپور کاوشوں سے ہی منزل حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ خود احتسابی کی قائل ہوں اور میں سمجھتی ہوں کہ یہی میری کامیابی کاراز بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تنقید ضرور ہونی چاہیے لیکن اس میں اصلاح کا پہلو بھی ہونا چاہیے ٬ کسی سے حسد کی بنیاد پر تنقید برائے تنقید نہیں ہونی چاہیے ۔ ثناء جاوید نے مزید کہا کہ میں دوسروں کی کامیابی پر خوش ہوتی اور ایسے ہی لوگوں کو دوست رکھتی ہوں۔ حسد کرنے والے لوگ مجھے قطعاً پسند نہیں اور ان سے کوسوں دور رہتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ جب پرستارمیرے کام کو پسند کرکے تعریف کرتے ہیں تو اس سے مزید لگن سے کام کرنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے ۔