دو روزہ سینٹرل ایشیا ء ریجنل اکنامک کوآپریشن کانفرنس کل سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

سرحدی تجارت میں اضافے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے پاکستان کو25 کروڑ ڈالرقرض فراہمی کے معاہدے پر دستخط بھی ہونگے

اتوار 23 اکتوبر 2016 13:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) دو روزہ سینٹرل ایشیا ء ریجنل اکنامک کوآپریشن کانفرنس کل سے اسلام آباد میں شروع ہو گی ٬کانفرنس میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان سرحدی تجارت میں اضافے کے لئے 25 کروڑ ڈالرقرض فراہمی کے معاہدے پر دستخط بھی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کانفرنس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر اور ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹین لوگارڈ سمیت چین ٬ افغانستان ٬ قازقستان ٬ منگولیا ٬ تاجکستان ٬ ترکمانستان ٬ ازبکستان اور جورجیا کے وزرا ء شرکت کریں گے ۔

اس موقع پر پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 25 کروڑ ڈالر قرض کے معاہدہ پر دستخط بھی کیے جائیں گے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک قرض کی رقم سرحدی تجارت میں اضافے کے لئے دے گا ۔ 25 اور 26 اکتوبر کو ہونے والی کانفرنس کی سربراہی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :