نجی ائیر لائن ’’سیرین ایئر‘‘رواں سال کے آخر تک اپنا فلائٹ آپریشن شروع کردیگی

اتوار 23 اکتوبر 2016 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء)پاکستان کی نجی ائیر لائن ’’سیرین ایئر‘‘رواں سال کے آخر تک اپنا فلائٹ آپریشن شروع کردے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے ائیر لائن کولائسنس کا اجراء کر دیا گیا ہے تاہم ایئر ٹریول اتھارٹی نے فضائی آپریشنز کی اجازت کے لیے سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق نجی ائیر لائن کمپنی سول ایو ی ایشن کو اپنا بزنس پلان پیش کرچکی ہے۔

مزید بتایاگیا ہے کہ ایئر لائن کے پاس موجود طیاروں کی تعداد ملک میں فضائی آپریشنز کے آغاز کے لیے ناکافی ہے اس لئے کمپنی کے منتظمین عنقریب 5 سے 7 بوئنگ 737-800 ایس طیارے حاصل کرنے کے لیے امریکہ روانہ ہوں گے۔ سیرین ایئرلائن ملتان٬ کوئٹہ٬ کراچی٬ لاہور٬ اسلام آباد اور پشاور سمیت تمام اندرون ملک روٹس پر اپنے آپریشن کا آغاز کرے گی۔