سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جنرل ہائوس اجلاس 29 اکتوبر کو لاہور میں طلب ٬ْ بیرسٹر سید علی ظفر اجلاس کی صدارت کرینگے

اتوار 23 اکتوبر 2016 12:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جنرل ہائوس اجلاس 29 اکتوبر کو لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے٬ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر سید علی ظفر اجلاس کی صدارت کرینگے جبکہ سیکرٹری سپریم کورٹ اسد منظور بٹ کی طرف سے بار ایسوسی ایشن کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جائیگی٬ اجلاس میں سپریم کورٹ بار کے ممبران کیلئے اسلام آباد میں ہائوسنگ سوسائٹی میں ہونیوالی پیشرفت پر بریفنگ دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :