سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سال2016-17کے انتخابات 30 اکتوبر کو منعقد ہونگے

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست جاری کر دی ٬ْصدر کا انتخاب صوبہ سندھ سے کیا جائے گا سابق چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک ایڈوکیٹ اور جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی ایڈوکیٹ کے مابین مقابلہ ہو گا

اتوار 23 اکتوبر 2016 12:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سال2016-17کے انتخابات 30 اکتوبر کو منعقد ہوں گے ٬ اس حوالے سے متعلقہ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے ٬ اس سال سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کا انتخاب صوبہ سندھ سے کیا جائے گا ٬ حتمی فہرست کے مطابق صدر کے عہدہ پر سابق چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک ایڈوکیٹ اور جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی ایڈوکیٹ کے مابین مقابلہ ہو گا۔

پنجاب میں نائب صدر کی نشست پر بختیار علی شاہ ایڈوکیٹ اورمحمد طارق ملک ٬سندھ سے غلام شبیر شیر٬محمد سہیل حیات اورشکیل احمد ٬بلوچستان سے جعفر رضا خان اور وسیم خان جدون ٬ْ خیبر پختونخواء سے محمد اجمل خان٬حبیب قریشی اور مس تہمینہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری کی نشست پرآفتاب احمد باجوہ اور صفدر حسین تارڑ ٬ ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پرچوہدری محمد اسلم گھمن اور راجہ غضنفر جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر ارشد زمان کیانی٬غلام محمد چوہدری اورمحمود احمد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے بلوچستان سے 4٬کے پی کے سی4٬پنجا ب سے 13اورسندھ سے 6امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا٬ الیکشن بورڈ کے چیئرمین اورریٹرننگ آفیسر چوہدری افراسیاب خان نے کہا کہ مجموعی طور پر ملک بھر میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 3ہزار کے قریب ممبران ہیں٬ 29ستمبر تک جن وکلاء کے نام سپریم کورٹ کے وکیل کے طور پردرج ہوئے تھے انہیں بھی بار ایسوسی ایشن کی رکنیت دیتے ہوئے ووٹ کا حق دے دیا گیا ٬ْ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ملک بھر میں کل 10پولنگ سٹیشنز قائم کئے جاتے تھے تاہم رواں سال پاکستان بار کونسل کے سابق ممبرثناء اللہ خان گنڈا پور کی درخواست پر ڈیرہ غازی خان میں بھی ایک اضافی پولنگ سٹیشن قائم کردیا گیا ہے ٬جہاںڈیرہ غازی خان ٬ٹانک ٬میانوالی ٬لکی مروت اور میانوالی اور قریبی شہروں سے تعلق رکھنے والے وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے٬ انہوںنے بتایا کہ30 اکتوبر کو ملک بھر میں پولنگ ہوگی‘ تین ہزار ووٹرز اپنا ووٹ استعمال کریں گے اور4نومبر کوحتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :