اسلام آباد دھرنے کےلئے پی ٹی آئی نے لیگل کمیٹی بنا دی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 23 اکتوبر 2016 12:43

اسلام آباد دھرنے کےلئے پی ٹی آئی نے لیگل کمیٹی بنا دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اکتوبر۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے لیگل کمیٹی بنا دی جو کارکنان کو ہر قسم کی قانونی معاونت فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں 24 رکنی لیگل کمیٹی سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے، اس کمیٹی کے 12 ارکان اسلام آباد اور 12 راولپنڈی کے لیے مخصوص ہوںگے جو کارکنوں کو کسی بھی پریشانی اور گرفتاری کی صورت میں قانونی مدد فراہم کریں گے۔ لیگل کمیٹی کے ارکان سے رابطے کے لیے ان کے نمبرز بھی دیے گئے ہیں، جہانگیر ترین کی جانب سے لیگل کمیٹی کے نوٹیفکیشن کی کاپی ملک بھر کے پی ٹی آئی ذمے داران کو بھجوا دی گئی ہے۔