پولیس اہلکار سے ذاتی بنیاد پر بات نہیں کی تھی: تشدد کا شکار صحافی خاتون

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 اکتوبر 2016 12:35

پولیس اہلکار سے ذاتی بنیاد پر بات نہیں کی تھی: تشدد کا شکار صحافی خاتون

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اکتوبر2016ء) : گزشتہ روز پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی صحافی خاتون نے نجی ٹی وے پروگرام میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں نے پولیس اہلکار سے ذاتی بنیاد پر بات نہیں کی تھی وہاں موجود ایک بزرگ خاتون کے رونے پرمیں نے اہلکار سے پوچھا تھا کہ تمہیں شرم نہیں آتی کیا تمہارے گھر ماں بہن نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

وہاں موجود خواتین کے شوہروں کو ان کے سامنے مارا پیٹا جاتا ہے اور گالیاں دی جاتی ہیں ۔ صحافی خاتون نے کہا کہ ایک بات نظر انداز کی جا رہی ہے کہ وہاں پر میڈیا سے بات کرنے والوں کو گھورا جا رہا تھا جو سنگین جرم ہے ۔

متعلقہ عنوان :