مظفرآباد میںنیشنل ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی‘ مشکوک افراد کی آمد‘ شہریوں میں خوف و ہراس

غیر ریاستی افغانیوں کو ضلع بدر کرنے کے بجائے ان کی آمد کا سلسلہ جاری

اتوار 23 اکتوبر 2016 12:26

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) دارلحکومت مظفرآباد میںنیشنل ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی‘ مشکوک افراد کی آمد‘ شہریوں میں خوف و ہراس‘ پولیس اور ضلعی انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی سماںبانڈی ٬چہلہ بانڈی ٬ٹاہلی منڈی ٬بیلہ نور شاہ ٬محلہ شاہ والے ادارے بھی بے خبر کاغزی کاروائیوں میں مصروف ایس ایس پی مظفرآباد ٬ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد جو ریاست کادارلحکومت ہے ہمیشہ کارگردگی صفر رہی ریاست بھر کے مختلف اضلاع میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر ریاستی افغانیوں کو ضلع بدر کیا گیا تھا اور مشکوک افراد پر پابندی لگائی گئی تھی مگر دارلحکومت مظفرآباد میں نیشنل ایکشن پلان لاگو نہ ہوسکا غیر ریاستی افغانیوں کو ضلع بدر کرنے کے بجائے ان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جن میں مشکوک افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے مختلف علاقوں میں رہائش بھی لے رکھی ہے اور شہر بھر میں اغواء اور چوری کے کیس بھی بڑھ گئے جو کہ سوالیہ نشان ہی عوام نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اور ایس ایس پی مظفرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے مشکوک افراد کے داخلے پر پابندی لگائی جائے اور غیر ریاستی افغانیوں کو ضلع بدر کیا جائے۔