ویمن یونیورسٹی باغ میں بوگس تقرریوں کیخلاف احتجاج کی لہر شروع ہوگئی

حکومت آزاد کشمیر ویمن یونیورسٹی میں بوگس تقرریاں کالعدم قراردیکر میرٹ پر تقرریاں کرے‘ مقررین

اتوار 23 اکتوبر 2016 12:26

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) ویمن یونیورسٹی باغ میں پیپلزپارٹی کے دور میں ہونے والی بوگس تقرریوں کے خلاف احتجاج کی لہر شروع ہو گئی‘ مظاہرین کا حکومت حکومت سے ویمن یورسٹی میں بوگس تقرریاں کالعدم قراردیکر فوری طور پر میرٹ پر تقرریاں کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا-ویمن یونیورسٹی باغ میں بوگس تقرریوں کے خلاف ضلع باغ کے نواحی علاقہ بیس بگلہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا-مظاہرین نے پیپلزپارٹی کے دور میں ہونے والی میرٹ کے خلاف ہونے والی تقرریوں کو ماننے سے انکار کر دیا- مقررین نے کہا کہ صحافی محمدشہزاد خان نے ان بوگس تقرریوں کے خلاف جس طرح عوام کے حقوق کی ترجمانی کرتے ہوئے حق کی آواز بلند کی آزاد کشمیر میں اس کی مثال نہیں ملتی-شہزاد خان کے کردار وجرات کو سلام پیش کرتے ہیں اور محتسب آزاد کشمیر اور حکومت آزاد کشمیر سے اپیل کرتے ہیں کہ باغ ویمن یونیورسٹی کی تقرریوں کو کالعدم قراردیکر دوبارہ بھرتیاں کی جائیں-راجہ اشتیاق‘ راجہ نذیر‘ اظہر خان‘ عمیر حیدر‘سردار رمضان اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب-

متعلقہ عنوان :