انسداد ڈینگی ادویات کی خریداری میں تاخیر پر وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 اکتوبر 2016 11:53

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اکتوبر2016ء) :وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت چھٹی کے روز بھی اجلاس طلب کر لیا گیا ۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی کی بعض ادویات بروقت نہ خریدنے کی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی ۔ وڈیو لنک کے ذریعے 3گھنٹے تک جاری اجلاس میں حکام کو تنبیہ کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسداد ڈینگی ادویات کی خریداری کیلیے وضع کردہ پروٹوکول موجود ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس پروٹوکول پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موثر نگرانی کا میکانزم ہوتا تو ادویات خریداری عمل میں تاخیر نہ ہوتی، ایسے معاملے میں ایک سیکنڈ کی تاخیر بھی مجرمانہ غفلت ہوتی ہے، شہباز شریف نے مزید کہا کہ ادویات بروقت نہ خرید کرانتہائی غیر ذمےداری کا مظاہرہ کیا گیا مستقبل میں اس طرح کے واقعات برداشت نہیں کروں گا ۔ موثر نگرانی کا میکانزم ہوتا تو ادویات خریداری عمل میں تاخیر نہ ہوتی ۔ محکموں اور اداروں کو ازخود اقدامات کر کے فیصلے کرنا ہوں گے ۔ :وزیراعلیٰ نے کہا آیندہ ایسے واقعات کے تدارک کیلیے7روز میں لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس ضمن میں انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کر دیں۔