کراچی: منگھوپیر میں مقابلہ٬ رینجرز جوان شہید

اتوار 23 اکتوبر 2016 11:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں رینجرز کا جوان شہید ہوگیا ہے۔ علاقہ پولیس واقعے سے لاعلم رہی تاہم رینجرز کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق رینجرز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر منگھوپیر کے علاقے میں کارروائی کی۔ دہشت گرد رینجرز کی آمد پر بھاگ کھڑے ہوئے۔

(جاری ہے)

تعاقب کے دوران ملزمان نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی٬ جس کی زد میں آکر رینجرز کا ایک جوان شہید ہو گیا۔ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔شہید ہونے والے اہلکار کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے سے متعلق علاقہ پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ ترجمان رینجرز کی طرف سے بھی تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :