ٹرمپ کا الزامات لگانے والی خواتین کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان

الیکشن کے بعد اٴْن پر ہرجانے کا مقدمہ کروں گا۔ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 23 اکتوبر 2016 11:50

ورجینیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) ڈونلڈ ٹرمپ نے الزامات لگانے والی خواتین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد اٴْن پر ہرجانے کا مقدمہ کروں گا۔ریاست ورجینیا میں حامیوں سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ الزامات لگانے والی خواتین جھوٹی اور میری مہم کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کے بعد اٴْن پر ہرجانے کا مقدمہ کروں گا۔

ہیلری امریکی عوام اور ووٹروں کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہیں۔ ری پبلکن امیدوار نے مزید کہا کہ صدر بننے کی صورت میں غیر قانونی امیگریشن ایکٹ ختم کردوں گا۔ اپنے شہریوں کو واپس لینے سے انکار کرنیوالے ممالک کے باشندوں کو ویزا نہیں دیا جائے گا۔ دوسری طرف ایک اور خاتون جیسیکا ڈراک نے ٹرمپ پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

متعلقہ عنوان :