موصل کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے عراقی فورسز اور داعش میں شدید جھڑپیں

امریکی فضائیہ کی بھی داعش کے متعدد ٹھکانوںپر بمباری

اتوار 23 اکتوبر 2016 11:50

موصل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) موصل پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے عراقی فورسز اور داعش کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ امریکی فضائیہ نے بھی جنگجؤوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

داعش کے خودکش حملہ آوروں اور زیر زمین نصب بارودی سرنگوں کی وجہ سے پیش قدمی سست رہی۔ داعش کی جانب سے سلفر پلانٹ کو جلائے جانے کے بعد ایک ہزار متاثرین کو طبی امداد دے دی گئی ہے۔ گندھک کے بخارات کے اثر سے بچنے کے لیے امریکی فوج نے حفاظتی اقدامات کر لیے۔ دوسری طرف عراقی وزیر اعظم نے فوجی آپریشن میں ترکی کی شمولیت کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :