ہیٹی کی جیل سے 170 قیدی فرار

قیدیوں نے فرار سے قبل اسلحہ چرایا ٬فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیبورٹی اہلکار اور قیدی ہلاک

اتوار 23 اکتوبر 2016 11:50

ہیٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) ہیٹی میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت سے 45 کلو میٹر دور واقع جیل سے 170 قید فرار ہو گئے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ ان قیدیوں نے فرار سے قبل اسلحہ چرایا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیبورٹی اہلکار اور ایک دوسرا قیدی ہلاک ہو گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے امن اہلکاروں کے تعاون سے ان مفرور قیدیوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

ہیٹی کی حکومت نے اپنی ٹویٹ میں واقعے مزمت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ جیل توڑی گئی۔جسٹس کیملے ایڈورڈ جونیئر نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا ’ایک اہلکار واقعے کے دوران مارا گیا جبکہ تین قیدی زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔‘حکام کا کہنا ہے کہ گیارہ افراد کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔ہیٹی کی جیلوں میں کافی رش ہوتا ہے اور یہ قیدی مقدے سے قبل ہی برسوں جیل ہیں میں اگزار دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :