فرانس ٬ پنا ہ گزین کیمپ کی بندش سے پہلے پناہ گزینوں اور پولیس میں تصادم

فرانسیسی حکام کا آ ج کیمپ بند کر نے کا اعلا ن

اتوار 23 اکتوبر 2016 11:50

پیر س(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) فرانس میں کیلے کی بندرگاہ پر قائم پناہ گزین کیمپ جنگل میں فرانسیسی پولیس اور پناہ گزینوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔فرانسیسی حکام نے اعلان کر رکھا ہے کہ یہ کیمپ آج پیر کو بند کر دیا جائے گا۔کیمپ میں نظم قائم کرنے کے لیے پولیس نے دھوئیں کے گرنیڈ پھینکے۔حکام نے کیمپ میں ہزاروں کی تعداد میں اعلانیہ پرچے تقسیم کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کیمپ کو بلڈوز کیے جانے سے پہلے پہلے وہ سب یہاں سے چلے جائیں۔

اس اثنا میں لاوارث بچوں کا ایک گروہ برطانیہ پہنچا ہے اس سے پہلے گذشتہ پیر کو 39 بچے برطانیہ پہنچے تھے جن کے رشتے دار وہاں موجود ہیں۔ اس کیمپ میں قریبا دس ہزار افراد مقیم ہیں جنہیں پیر کے بعد فرانس کے مختلف علاقوں میں بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

کم از کم 50 کے قریب افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا جواباً پولیس نے ان پر لاٹھیاں برسائی اور دھوئیں کے گرنیڈ پھینکے۔

امدادی اداروں کو خدشہ ہے کہ بعض پناہ گزین فرانس کے دیگر علاقوں میں جانے سے انکار کر دیں گے کیونکہ وہ کیلے میں برطانیہ کے زیادہ قریب ہیں کیونکہ وہ وہاں جانے کے خواہشمند بھی ہیں۔ کیلے میںکئی پناہ گزینوں کو اس بات کا ادراک نہیں ہے کہ اس کیمپ میں ان کے دن اب ختم ہو چکے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق دس ہزار میں سے تقریباً دو ہزار افراد جانے سے انکار کریں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ وہ طاقت کا استعمال نہیں کریں گے لیکن اگر کسی پناہ گزین نے جانے سے انکار کیا

متعلقہ عنوان :