اسٹیٹ بینک 10روپے کا سکّہ آ ج جاری ہوگا

اتوار 23 اکتوبر 2016 11:50

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء)وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک کو 10 روپے کا سکّہ جاری کرنے کا اختیار دیا ہے۔ یہ سکّہ آ ج پیر سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کاونٹرز سے جاری کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق یہ سکّہ پیلے رنگ کا اور گول ہے اور کنارے پر دندانے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کا قطر 25.5ملی میٹر ہے اور وزن 5.50گرام ہے۔

اس کی دوسری خصوصیات میں سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے٬ جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔ستارے اور ہلال کے اوپر کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ کندہ ہے۔ ہلال کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں کے اوپر عددی صورت میں سکّے کا سالِ اجرا درج ہے۔