جائزہ امتحان‘ تربیتی ورکشاپ کیلئے سکولز سربراہان طلب

اتوار 23 اکتوبر 2016 11:40

پشاور۔23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء)پشاورتعلیمی بورڈ نے پرائمری جائزہ امتحان کیلئے منعقدہ کردہ تربیتی ورکشاپ کیلئے شبقدر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں قائم سکولوں کے سربراہان کو آج (24اکتوبر )2016 صبح نو بجے نیشنل کالج جبکہ اسی روز چارسدہ اور اس کی قرب وجوار کے سکولز سربراہان کو دن بارہ بجے الکریم پبلک سکول چارسدہ طلب کیاہے‘ صوبائی حکومت کا صوبے کی تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم پانچویں جماعت کے طلباء وطالبات کیلئے جائزہ امتحان 17فروری سے شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کیلئے پشاور تعلیمی بورڈنے مختلف علاقوں میں تربیتی ورکشاپ شروع کررکھے ہیں‘ اس سے قبل ضلع پشاور میں ان تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا اب ضلع چارسدہ اور اس کی تحصیل شبقدر میں (24اکتوبر)2016ء کو صبح نو بجے اور اسی روز بارہ بجے سکولز سربراہان کو تربیت کیلئے بلایاگیاہے۔