کھیلوں کے فروغ سے پر امن معاشرے کا قیام ممکن ہے٬نوشین ناز آغا

اتوار 23 اکتوبر 2016 11:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن (اسو) کے ویمن ونگ کی چیئرپرسن اور اسلام آباد ٹیچر ایسوسی ایشن کی سیکرٹری اطلاعات نوشین ناز آغا نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ سے پر امن معاشرے کا قیام ممکن ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو تعمیری جدوجہد کی طرف راغب کرنے اور برائیوں سے دور رہنے میں مدد دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد نوجواجوں بچوں کو کھیلوں کی تفریحی مہیا کر کے نوجوانوں کو بے راہ روی اور سماجی برائیوں سے بچانا ہے کیونکہ یہ ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں۔ نوشین ناز نے کہا کہ جس ملک کے کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا قیمتی وقت منفی سرگرمیوں کے بجائے مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں۔